• news

کامیڈین ببو برال کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

لاہور (کلچرل رپورٹر)روتے ہوئے چہروں کو اپنے برجستہ جملوں سے ہنسا دینے والے کامیڈین ببو برال کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی ۔ ببو برال نے 1982ء میں گوجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ سٹیج ڈرامے ’’شرطیہ مٹھے ‘‘سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ ببو برال کو کینسر ، گردوں اور شوگر کے امراض کا سامنا تھا۔ 16اپریل 2011ء کو انتقال کرگئے۔

ای پیپر-دی نیشن