آپریشن ردالفساد کو نتیجہ خیز بنانا ہو گا
آپریشن ردالفساد ، ڈی جی خان میں جھڑپ 10 دہشت گرد ہلاک، 4 رینجرز اہلکار شہید۔ راولاکوٹ میں عباس پور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 را کے ایجنٹ گرفتار
ملک بھر میں سیکورٹی فورسز اس وقت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں برسر پیکار ہیں۔ ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے جس طرح ہمارے جوان بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہے، اس وقت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جو آپریشن ردالفساد کے نام سے جاری ہے، اس کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت، فوج اور عوام کا یکجہت ہونا ضروری ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے اور تخریب کاروں سے مستقل نجات کے لئے پوری طاقت سے آپریشن ردالفساد کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔ غیر ملکی ہاتھوں میں کھیلنے والے یہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہیں کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا خاتمہ ضروری ہے۔ تاکہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں اور ملک اور عوام کو اس ناسور سے نجات ملے۔