گیس کا مسئلہ حل کرلیا‘ بجلی بحران پر نومبر تک قابو پالیں گے: شاہد خاقان
واشنگٹن(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس کے مسئلہ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور بجلی بحران پر رواں برس نومبر تک قابو پا لیا جائے گا۔واشنگٹن میں نجی ٹی وی سے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا گیس کے مسئلہ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اضافی گیس آ رہی ہے سب سے بڑھ کر ہمیں پوری امید ہے اس سال نومبر میں ہم یہ کہنے کے قابل ہوں گے کہ پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ۔ہمیں پوری امید ہے کہ 2018 ء کے الیکشن میں عوام بھی اس بات کو مانیں گے کہ (ن) لیگ نے وعدہ کیا تھا اور اسے پورا کیا ہے۔