• news

بہانے نہیں صاف ستھرا کراچی چاہئے: بلاول

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کو صاف ستھرا شہر کراچی چاہئے ۔ میگا سٹی کی صفائی پر کئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا کراچی سے باہر جاتا ہوں تو ہر طرف صفائی کا سوال اٹھتا ہے۔ وہ سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ کراچی ہر صورت میں صاف ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹوکی برہمی پر وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیا کہ کراچی میں گندگی کی وجہ یہ ہے کہ لو گ تعاون نہیں کرتے اور مقررہ جگہ کوڑا نہیں پھینکتے جس پر بلاول بھٹو نے کہاکہ مجھے بہانے نہیں چاہئیں، صفائی چاہئے۔ آپ صفائی کرائیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کو ایک فلم کے ذریعے کراچی کی صفائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس بلاول ہائوس میں ہوا ۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ وہ طارق روڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن