• news

شہبازشریف کا فیصل آباد کا 7 گھنٹے طویل دورہ ’’چھو لو آسمان، تم ہو پاکستان‘‘ طالبات کے ساتھ نغمہ گنگنایا

لاہور+ فیصل آباد (خصوصی رپورٹر + نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے فیصل آباد کا 7 گھنٹے طویل طوفانی دورہ کیا۔ شہریوں نے ہر جگہ ان کا والہانہ استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے زرعی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے بعد طالبات نے وزیراعلیٰ کو انتہائی شاندار انداز میں خوش آمدید کہا۔ طالبات نے ’’چھو لو آسمان، تم ہو پاکستان‘‘ کا نغمہ گایا۔ وزیراعلیٰ نے بھی طالبات کے ساتھ یہ نغمہ گنگنایا۔ طالبات نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیںکہ انہیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ملا ہے جو وہ کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں۔ گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد مئی 2015 میں رکھا گیا اور 2 برس سے کم مدت میں یہ ہاسٹل تعمیر ہوا ہے۔ طالبات نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ ایک طالبہ نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرکے یہ اشعار پڑھے:
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
رستم کا جگر زیر کفن کانپ رہا ہے
ہر قصر سلاطین زمن کانپ رہا ہے
سب ایک طرف چرخ کہن کانپ رہا ہے
شمشیر بکف دیکھ کے حیدر کے پسر کو
جبریل لرزتے ہیں سمیٹے ہوئے پر کو

ای پیپر-دی نیشن