کرپشن تمام بُرائیوں کی جڑ‘ روک تھام کی حکمت عملی کامیاب رہی: چیئرمین نیب
اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین نیب قمرزمان چودھری نے کہا ہے کہ کرپشن سے متعلق نیب کی مؤثر آگاہی مہم اور روک تھام کی حکمت عملی انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔ بدعنوانی تمام بُرائیوں کی جڑ ہے اور اس سے اقرباپروری‘ غیر شفافیت سمیت کئی بُرائیاں جنم لیتی ہیں۔ ایک بیان میں چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث پاکستان کے مؤثر انسداد‘ کرپشن سٹرٹیجی کے لحاظ سے سارک ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دیا گیا ہے۔ کرپشن کے خلاف نیب کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔