• news

بدعنوانی میںملوث سٹیٹ لائف کے ریجنل منیجر سمیت 25 افراد گرفتار

اسلام آباد (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی میں ملوث سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ریجنل مینیجر عبدالباسط قریشی اور لوکل گورنمنٹ کونسلر سمیت دیگر کل 25 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تمام ملزموں نے سٹیٹ لائف کی جعلی پالیسیاں کیش کراتے ہوئے ملکی خزانے کو 10 کروڑ 68 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں 106 ملین کی کرپشن میں ملوث ریجنل منیجر عبدالباسط قریشی اور لوکل گورنمنٹ کونسلر سمیت دیگر کل25 ملزموں لاہور کے مختلف علاقوں سے ایک ہی دن میں گرفتار کئے گئے۔ ملزم مجموعی طور پر 113 مختلف بینک اکاؤنٹس میں 436 چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے کیش کرانے میں کامیاب ہوئے۔ 90 ایسے افراد کو نوازا گیا جنہوں نے کبھی کوئی پالیسی خریدی ہی نہ تھی۔

ای پیپر-دی نیشن