رحیم یار خان: یرقان کی وبا میں اضافہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد دم توڑ گئے
رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) رحیم یار خان اور اسکے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کی وبا میں روز بروز اضافہ 2 خواتین سمیت 3 افراد یرقان کے باعث ہسپتال میں دم توڑگئے۔ گزشتہ روز بستی رمضان کا 50 سالہ اللہ بخش، صادق آباد کی 60 سالہ بشیراں بی بی اور ایئر پورٹ روڈ کی 45 سالہ شمیم بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود یہ تینوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی۔