قونصلر جنرل ،ویلفیئر اتاشی فضا نیازی نے بچوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں: ڈاکٹر ظہور احمد
مانچسٹر (عارف پندھیر) پاکستانی قونصلر خانہ میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پچھلے دنوں اوورسیز کے وفاقی وزیر پیر صدرالدین راشدی برطانیہ کے دورے پر بھی آئے تو مانچسٹر قونصل خانہ میں باجی صابرہ ناہید کے تربیت کردہ بچوں نے ملی نغمات پیش کئے۔ ان بچوں کو ڈاکٹر ظہور احمد قونصلر جنرل‘ فضا نیازی ویلفیئر اتاشی نے انعامی اسناد تقسیم کیں۔ جن بچوں کو اسناد دی گئی ان کے نام صابرہ گروپ‘ افضاء عظیم‘ مخمل عظیم‘ سفل عظیم‘ محمد عدن‘ ذیشان ظہور‘ اسامہ ظہور‘ کشف ظہور‘ شازلی خان‘ جواد خان‘ ابوبکر اقبال‘ عفیفہ زبیر‘ حادیہ زبیر‘ شہاب خان‘ ساتھ ساتھ گروپ کے بچے سمیل عظیم‘ شایاب خان‘ نوریز کمال‘ ارشد زبیر‘ افیفا زبیر‘ مقصودہ اظہر‘ ابوترب شاہ‘ اظہر شاہ‘ ابو ظہر شاہ‘ آئمن خالد‘ حادیہ شاہ‘ امام شاہ‘ فاطمہ شاہد‘ انیس وارثی۔ بعد میں قونصلر خانہ کی طرف سے کھانا کھلایا گیا۔