• news

کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب

کھوئی رٹہ (صباح نےوز) لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بناےا جس سے گھروں کے دروازے اور کھڑکےاں لرز اٹھےں، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی گنےں خاموش ہو گئےں۔ تفصےلات کے مطابق کھوئی رٹہ سےکٹر کے علاقہ چتر مےں صبح 5 بجے کے قرےب بھارتی افواج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بناےا گےا۔ گولہ باری سے گھروں کے دروازے اور کھڑکےاں لرز اٹھےں۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہےں ملی تاہم شدےد گولہ باری سے لوگ اپنے گھروں مےں محصور ہو گئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناےا جس کے بعد دشمن کی گنےں خاموش ہو گئےں۔

ای پیپر-دی نیشن