سپریم کورٹ کے 7 بنچ تشکیل، پانامہ پیپر کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بنچ کا ذکر نہیں
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے آج سے شروع ہونے والے ہفتہ کیلئے جاری ہونے والی کاز لسٹ میں پانامہ پیپرز لیکس کی سماعت کرنے والے لارجر بنچ کا ذکر نہیں اس لئے رواں ہفتے میں پانامہ پیپرز لیکس کے بارے میں فیصلہ آنے کا امکان نہیں۔ سردست 7 بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں جو اورنج ٹرین سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ پیپرز لیکس پر فیصلہ سنانے کے لئے کسی وقت بھی ضمنی کاز لسٹ جاری کر سکتی ہے اور فریقین کو ہنگامی بنیادوں پر نوٹسز جاری کر سکتی ہے۔