• news

چیف جسٹس کا مٹھی ہسپتال میں 5بچوں کی ہلاکت کا نوٹس، چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں واقع ضلع مٹھی کے ہسپتال میں خوراک کی کمی اور بیماریوںکے باعث پانچ معصوم بچوں کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے36 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔چیف جسٹس نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر نوٹس لیا جن میں کہا گیا تھا مٹھی کے سول ہسپتال میں خوراک کی کمی اور بیماریوں کے باعث پانچ معصوم بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس سال کے اوائل سے مٹھی کے چھ مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے 11ہزارسے زائد بچے لائے گئے اور رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد64ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن