پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: بلوچستان نے پنجاب کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بلوچستان نے پنجاب کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پنجاب ٹیم کے کپتان عمر اکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور 48.5 اوورز میں ٹیم 275 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ عمر امین نے 156رنز کیے۔ بلال آصف نے 56 رنز بنائے۔ عامر یامین نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 53، کپتان فخر زمان نے 62 ، عامر یامین نے ناقابل شکست 56 اور آغا سلمان نے 26 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ بلوچستان نے ہدف 49 ویں اوورر کی آخری گیند پر پورا کیا۔ ارسل شیخ نے دو جبکہ ذوالفقار بابر، بلال آصف اور حماد اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔