• news

آئندہ وزیراعظم مریم نواز ہونگی میاں عبدالمنان کا دعویٰ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے رکن اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی میاں عبدالمنان نے انکشاف کیا ہے آئندہ ملک کی وزیراعظم مریم نواز ہونگی۔ یہ بات انہوں نے فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں اس وقت کہی جب صحافی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا انتظار کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت اور شخصیت مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔ اس دوران میاں عبدالمنان بہت جذباتی تھے اور وہ مزید کسی سوال کا جواب دیئے بغیر وہاں سے چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن