زرداری اپنے ساتھیوں کے اغوا میں خود مجرم نکلیں گے: رانا ثنا
لاہور (آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اے ڈی خواجہ نے سندھ حکومت کو کرپشن نہیں کرنے دی تو وہ برا ہوگیا ، گمشدہ افراد کے کیس میں آصف علی زرداری خود مجرم نکلیں گے ، بات سامنے آرہی ہے کہ اپنے ساتھیوں کو آصف علی زرداری نے خود اغوا کرایا تاکہ اسکی آڑ میں وفاقی اور پنجاب حکومت کیخلاف ہرزہ سرائی کرسکیں۔ وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے انٹرویو پر ردعمل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے جن منصوبوں پر کام جاری ہے وہ دسمبر2017ء تک مکمل ہوجائیں گے جس کے بعد ملک سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شوق سے چوہدری نثار کے خلاف ایف آئی آر کٹوا لیں تاہم گمشدہ افراد کے کیس میںملزم آصف علی زرداری خود نکلیں گے ، بات سامنے آرہی ہے کہ ان لوگوں کو آصف زرداری نے اغوا کرایا۔رانا ثناء نے کہا کہ نوازشریف معاملہ فہم سیاستدان ہیں کسی کے خلاف نازیبا گفتگو نہیں کرتے جبکہ آصف زرداری اور عمران خان میں دوڑ لگی ہے کہ کون زیادہ بدتمیزی اور گھٹیا گفتگو کرتا ہے نوازشریف پانامہ کیس میں بے گناہ ہیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے ساری دنیا جانتی ہے کہ آصف زرداری کرپٹ انسان ہیں 2013ء کے الیکشن میں کرپشن کی وجہ سے پی پی کا جنازہ نکلا پی پی کے دور میں کرپشن کی جوانتہا ہوئی وہ سب جانتے ہیں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر ابھی دو مراحل باقی ہیں سپریم کورٹ میں اپیل اور صدر کے پاس رحم کی اپیل کے بعد کوئی بات کی جاسکتی ہے۔