• news

3 طلاقیں مسلمان بہنوں کے ساتھ ظلم ہے جسے ختم ہونا چاہئے: مودی کا خبث باطن

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی و زیراعظم نریندر مودی نے سیاسی دکان چمکانے کیلئے ایک مرتبہ پھر شرعی قوانین میں ٹانگ اڑانی شروع کردی۔ اڑیسہ کے شہر بھوبنشیور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بیک وقت 3 طلاقتیں دینا ہماری مسلمان بہنوں کے ساتھ ظلم ہے، اسے ختم اور ان خواتین کو انصاف ملنا چاہئے تاہم مودی نے کہا کہ وہ مسلمان برادری کے ساتھ کسی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتے، طلاق ثلاثہ کا معاملہ مسلمان طبقہ اپنے اندر زیادہ سماجی شعور اجاگر کر کے حل کرے۔ 

ای پیپر-دی نیشن