شیخوپورہ میں گرمی بڑھنے سے گیسٹرو کا مرض پھیلنے لگا، 100 سے زائد افراد ہسپتال داخل
شیخوپورہ(نامہ نگار)شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گیسٹرو کے مرض میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے گیسٹرو کے مرض کا شکار ہونے والوں میں بچے بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہے جن کو سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل کروایا جا رہا ہے بتایا جاتا ہے کہ غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ضلع حکومت کی طرف سے گیسٹرو کے مرض کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ گیسٹرو کیخلاف عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے اطلاع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع کے پرائیویٹ اور سرکاری شفا خانوں میں گیسٹرو کے امراض کا شکار 100کے قریب افراد کو لایا گیا۔