• news

نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے پر مسلم لیگ(ن)کا صفایا ہوجائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پانامہ کیس کے بعد سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے پر مسلم لیگ(ن)پر جھاڑو پھر جائے گا اور اس کا صفایا ہو جائے گا۔ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہاکہ مجھے پہلے یقین نہیں تھا کہ پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے اختلاف ہیں لیکن اب تھوڑا تھوڑا یقین ہو رہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر اپوزشن کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی جماعت سندھ کے نام پر اور کوئی دیگر معاملات کو جواز بنا کر حکومت کے خلاف بات کرتی نظر آتی ہے لیکن اب بھی کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اصل اپوزیشن عمران خان اور شیخ رشید ہی ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ کی جانب گامزن ہے، عالمی قوتیں پاکستان کے سیاسی معاملات میں دلچسپی لے رہی ہیں اور پاکستان سمیت پوری دنیا کی نظریں پاناما کیس کے فیصلے پر لگی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن