پرویز خٹک خیبر پی کے کے روڈ شو میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
بیجنگ (نوائے و قت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک چین پہنچ گئے۔ وہ چین میں خیبر پی کے حکومت کی جانب سے 2 روزہ روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ روڈ شو 17 سے 18 اپریل تک جاری رہے گا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خیبر پی کے حکومت کا 2 روزہ روڈ شو شروع ہوگیا جس کا مقصدصوبے میں پن بجلی کی پیداوار، مواصلات، سیاحت، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ وزیراعلی خیبر پی کے چینی کمپنیوں اور مختلف وفود کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران مختلف ایم او یوز پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک اور انکے وفد کے اعزاز میں ڈنر بھی دیا۔ اس موقع پر سی پیک اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر گفتگو بھی کی گئی۔