نفرت کے جرائم سے آگہی، امریکی سکھوں نے’’ملین ڈالر‘‘ اشتہاری مہم شروع کر دی
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) اپنے خلاف نفرت کے بڑھتے جرائم پر امریکی سکھوں نے ملین ڈالر تشہیری مہم شروع کر دی ہے۔ ایسے اشتہارت سی این این، فوکس نیوز اور مقامی چینلز پر چلائے جائیں گے۔ نیشنل سکھ کمپین کے میئر رجونت سنگھ نے کہا 65 فیصدامریکی یہ نہیں جانتے سکھ کون ہیں؟ پگڑی اور داڑھی کے حوالے سے جہالت کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ اوباما انتظامیہ میں کام کرنے والے گوروین سنگھ نے کہا امتیازی سلوک کا سامنا ہے بچوں کا مائیں خیال رکھنے پر مبور ہیں کہیں ہراساں نہ کیا جائے۔