• news

فاروق عبداللہ بہت دیر سے بولے کشمیر کی تحریک آزادی کو اب دبایا نہیں جا سکتا:من موہن خالصہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) خالصتان تحریک کے بزرگ رہنما سردار منموہن سنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ بہت دیر سے بولے ہیں، کشمیر میں آزادی کی تحریک کو اب دبایا نہیں جاسکتا، یہ بہت زور پکڑ چکی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت نے اپنی فوج کے مظالم کے حق میں فیصلہ دیا۔ خالصتان کی آزادی کی تحریک میں میرے خاندان کے افراد کو مار دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش ہندوئوں کے بھیس میں شرپسند ڈھاکہ بھجوا کر بنوایا گیا۔ ’’را‘‘ نے مکتی باہنی بنوا کر ہندو فسادی اس میں شامل کئے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں صرف نام کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن