جدہ میں ایسٹر کی تقریب
جدہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان قونصیلٹ میں ایسٹر کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیڈ آف چانسلری سرور سعید تھے جبکہ او پی ایف کی مشاورتی کمیٹی کے رکن چودھری اکرم نے خصوصی طور پر شرکت کی، کرسچین کمیونٹی اور انکے اہل خانہ نے بھر پور شرکت کی، سرور سعید نے کہا کرسچین کمیونٹی کو ہم اقلیت نہیں کہتے چونکہ پاکستان کیلئے ان کی ہمیشہ بے شمار خدمات رہی ہیں پاکستان قونصیلٹ ان کے ہر مسئلے کے حل کیلئے بھرپور تعاون کو تیار ہے، چودھری اکرم نے کہا تمام مسائل حکومت تک پہنچائوں گا، پرویزیوسف نے وزیراعظم میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا وہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے رات دن مصروف ہیں ، ہم نے آج اپنی دعائیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، سعودی حکومت ، پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف، افواج کے پاکستان کے سربراہ جنرل باجوہ اور جوانوں کی درازی عمر کی دعا کی ہے۔ جنرل سیکرٹری سوسائٹی نے اپنے خطاب میں مثال خان پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کے تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔