قرآن مکمل ضابطہ حیات، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں: علامہ اسلم صدیقی
لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اہل ایمان کا تقویٰ مضبوط ہونا چاہئے اور اس کا اللہ سے رشتہ بھی مضبوط ہونا چاہئے۔