کسی مسلمان کو قانون ہاتھ میں لیکر خود فیصلہ سنانے کا حق نہیں: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ مثال کا قتل حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، تمام مسلمانوں کا اس پرمکمل اتفاق ہے کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لیکر خود فیصلہ سنانے اور خود سزادینے کا اختیار نہیں لیکن جب قانونی طور پرملزم کو سزا دینے کے تمام دروازے بند کردئیے جائیں تو پھر اس قسم کے واقعات کو روکنا ناممکن ہوجائیگا۔