• news

کوئٹہ: سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار، بچہ جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ/ لاہور (آئی این پی+نامہ نگار) کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں ایک گھر کے سامنے کچھ بچے کھیل رہے تھے۔ نامعلوم سائیکل سوار شخص نے وہاں دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکار اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ لاہور میں سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔

ای پیپر-دی نیشن