• news

حیدر آباد دکن: بتوں کی حمایت میں نعرے لگانے سے انکار، ہندوﺅں نے 5مسلمانوں کو پیٹ ڈالا

نئی دہلی (صباح نیوز+ آن لائن) بھارتی شہر حیدر آباد میں انتہا پسند ہندو¶ں نے ہندو دیوتا کے نعرے نہ لگانے پر 5 مسلمان نوجوانوں پر تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی، صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوریا نگر کے رہائشی ان زخمی نوجوانوں فیضان، سہیل، بشیر، عامر اور فردوس کو گاندھی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ مسلمان نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ انتہا پسند ہندو¶ں نے انہیں زبردستی روک کر بتوں کے نعرے لگانے کے لئے کہا، انکار پر غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا۔ دریں اثنا اترپردیش کے شہر الہ آباد میں واقعہ ایک مندر سے گائے کے بچھڑے کا سر ملنے کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی جبکہ ہندو انتہا پسندوں نے اس واقعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے بھی شروع کر دیئے۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھیج دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن