,پنجاب میں رینجرز کو مزید 60 روز کیلئے اختیارات دینے کا فیصلہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کو مزید 60 روز کے لئے اختیارات دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق رینجرز کو 22 فروری کو 60 روز کے لئے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے اختیارات سونپے گئے تھے۔ یہ اختیارات ATS کی شق نمبر 5 کے تحت دیئے گئے ہیں۔ رینجرز کو ملنے والے ان اختیارات کی مدت 22 اپریل کو مکمل ہورہی ہے۔