• news

انتخابات میں ق لیگ بھرپور کردار ادا کریگی : شجاعت

اسلام آباد(پ ر) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ضلع اٹک سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے سردار سرفراز خان نے رہائشگاہ پر سردار شاہ نواز خان اور ملک جمشید الطاف کے ہمراہ ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق، سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ، سید دلاور عباس اور اجمل خان وزیر بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے سرفراز خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے اور میجر (ر) طاہر صادق سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، آئندہ انتخابات میں پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن