• news

فیس بک نے مشال کے اکائونٹ کو ’’یادگاری‘‘ قرار دیدیا

نیویارک(آئی این پی)مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین رسالت کے الزام پر تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے طالبعلم مشال خان کو فیس بک کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ،مشال خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فیس بک نے ان کے اکائو نٹ کو ’’یادگاری اکائونٹ‘کا درجہ دیدیا۔مشال خان کے اکائونٹ کے اوپر درج بیان میں لکھا ہے ' ایسی جگہ جہاں دوست اور رشتے دار اکھٹے ہوکر اس شخص کی یادیں شیئر کریں گے جو دنیا سے چلا گیا۔عام طور پر اس طرح فیس بک کی جانب سے جب کیا جاتا ہے جب کسی فرد کا حادثے یا بیماری کے نتیجے میں اچانک انتقال ہوجائے اور اس کے دوست اور پیارے سوشل میڈیا سائٹ کے اکائونٹ میں آکر اس کی یادیں شیئر کریں اور خراج عقیدت پیش کریں۔یادگاری اکانٹ میں کوئی بھی لاگ ان نہیں ہوسکتا جبکہ لفظ ' Remembering ' مرحوم کی پروفائل پر اس کے نام کے اوپر لکھا ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن