غازی قتل کیس‘ پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا ہے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے فیصلے کے لیے 19 اپریل کی تاریخ دے دی۔ قبل ازیں گزشتہ سماعت پرعدالت نے فیصلہ سنانے کے لئے آج کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔ درخواست گزار کے کونسل نے عدالت سے استد عا کررکھی ہے کہ عبدالرشید قتل کیس کے مرکزی ملزم پرویز مشرف کی عدالت میں عدم پیشی پر ریڈ وارنٹ جار ی کئے جائیں۔