نوازشریف، عمران سمیت غیر حاضرارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں کاٹنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پارلیمنٹ سے غیر حاضر ارکان کی تنخواہیں کاٹنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ارکان پارلیمنٹ کو عوامی نمائندہ سمجھا جاتا ہے۔ارکان پارلیمنٹ کاکام اسمبلیوں میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل کرنا ہے مگرارکان پارلیمنٹ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے ایوان میں آنے کی زحمت تک نہیں کرتے۔ پارلیمنٹ میں زیادہ غیر حاضری کرنیوالوں میں وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی شامل لہٰذا فاضل عدالت غیر حاضر رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں کاٹنے کا حکم دے۔