• news

منڈی شاہ جیونہ: 10 سال قبل وفات پانے والے کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ

منڈی شاہ جیونہ (نامہ نگار) دس سال قبل وفات پانے والے شوکت حسین کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج‘ مرحوم کے بیٹے سے تھانیدار نے پانج ہزار رشوت طلب کر لی‘ مزید دس ہزار کی ڈیمانڈ کی ۔ شاہ جیونہ کے شوکت حسین شاہ جو کہ 10 سال قبل وفات پا گیا تھا۔ پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ نے مرحوم شوکت حسین کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔ مرحوم کا بیٹا تحسین حیدر جو کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈی شاہ جیونہ میں درجہ چہارم کا ملازم ہے چوکی میں ڈی ایس پی طاہر عباس کھچی کی کھلی کچہری میں الزام لگایا کہ چوکی میں عرصہ دراز سے تعینات اے ایس آئی عزیز الرحمن نے بجلی چوری کے مقدمہ کے سلسلہ میں پانچ ہزار رشوت طلب کی‘ مزید 10 ہزار لینے کی ڈیمانڈ کر رہا ہے۔ تحسین حیدر نے ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعود سندھو سے اے ایس آئی کیخلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن