چیئرمین سینٹ کا سخت اصولی مؤقف‘ ایوان بالا وزیر ’’آباد‘‘ بن گیا
اسلام آباد (رستم اعجاز ستی/ نامہ نگار) چیئرمین سینٹ کی جانب سے ورزاء کی غیر حاضری پر سخت اصولی موقف اختیار کرنے کا خاطر خواہ نتیجہ نکلا اور گزشتہ روز ایوان بالا میں بڑی تعداد میں موجود تھے، وزراء کی تعداد دیکھ کریوں لگ رہا تھا گویا سارا ایوان بالا ہی،، وزیر آباد،، ہے، اجلاس شروع ہوا توحکومتی بینچوں کی جانب صف اول کی نشستوں پر وزراء ہی وزراء دکھائی دے رہے تھے، شیخ آفتاب، زاہد حامد، سردار یوسف، برجیس طاہر، عابد شیر علی، مریم اورنگزیب، جام کمال، بلیغ الرحمن، مرتضی جتوئی، طارق فضل چوہدری، مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد سمیت متعدوزراء گزشتہ روز ایوان بالا میں دکھائی دیئے، منجھے ہوئے سیاست دان اور قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے اجلاس دوبارہ شروع کرنے پر چیئرمین سینٹ کو مبارکبادی اسکے علاوہ بھی متعدد سنیٹرز نے چیئرمین کو مبارکباد یتے ہوئے بتایا کہ حکومت اور سینٹ کے مابین ایوان بالا کے اختیارات بڑھانے کیلئے مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔