• news

یونان: 16 پاکستانیوں کو یرغمال بنانے والے 9 انسانی سمگلر گرفتار

ایتھنز(این این آئی)یونانی حکام نے انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں نو افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ان میں سے چند ملزمان نے ایک درجن سے زیادہ پاکستانی پناہ گزینوں کو یرغمال بنا رکھا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونان کے شمالی حصے سے گرفتار کیے گئے انسانوں کے نو مشتبہ سمگلروں میں سے تین نے سولہ پاکستانی تارکین وطن کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ اطلاعات کے مطابق انسانوں کے ان سمگلروں نے جن پاکستانی پناہ گزینوں کو یرغمال بنایا، ان میں تین نابالغ بچے بھی شامل تھے۔ایک مقامی پولیس آفیسر نے جرمن خبر رساں ادارے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ان مبینہ اسمگلروں نے پناہ گزینوں کو تھیسا لونیکی کے بندر گاہی شہر میں ایک مقام پر یرغمال بنا کر رکھا ہوا تھا۔ اور ان کی رہائی یا مغربی یورپ میں آگے بڑھنے کے لیے ان سے ڈھائی ہزار یورو کا مطالبہ کیا تھا۔فورسزکی کارروائیوں میں چھ دیگر سمگلروں کو البانیا کی سرحد کے قریب سے بھی گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق زیر حراست ملزمان پر شبہ ہے کہ وہ انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث ایک کافی بڑے بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہیں۔
انسانی سمگلر گرفتار

ای پیپر-دی نیشن