فیصل آباد‘ ستراہ میں اوباشوں کی طالبہ سمیت 2 لڑکیوں سے زیادتی
فیصل آباد+ ستراہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر557گ۔ ب کی رہائشی نسرین بی بی کی 14سالہ بیٹی سعدیہ گھر سے سکول جا رہی تھی کہ راستہ میں چھپے ملزم وارث نے اسے دبوچ لیا اور اسلحہ کے زور پر کھیتوں میں لیجا کر زبردستی ڈرا دھمکا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ تھانہ ستراہ کے علاقہ سرانوالی کا امجد حسین بیرون ملک مقیم تھا گزشتہ روز وہ چھٹی لیکر پاکستان آیا تو اسکی بیوی 19 سالہ (ن) نے بتایا کہ میرے ساتھ ملزمان محمد سلیم اور نوید نے ویران ڈیرہ پر لے جا کر زبردستی زیادتی کی ہے۔
زیادتی