پشاور سے مبینہ بھتہ خور افغان شہری گرفتار
پشاور (آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے صوبائی دارالحکومت پشاور سے مبینہ بھتہ خور افغان شہری گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پیر کے روز ایک کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم پر کالعدم تنظیم کے نام پر لوگوں سے بھتہ طلب کرنے کا الزام ہے۔ ملزم پر پشاور کے علاقے اچینی بالا میں بھتہ دینے سے انکار پر ایک تاجر کے گھر کے باہر دھماکہ کرنے کا بھی الزام عائد ہے بتایا گیا ہے کہ ملزم کی شناخت نجیب اللہ کے نام سے ہوئی جو افغانستان کا رہائشی ہے، نجیب اللہ کو گرفتار کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
بھتہ خور