• news

اوکاڑہ، ساہیوال، وہاڑی میں گھریلو حالات سے تنگ 3 لڑکیوں سمیت 6 افراد کی خودکشی

قلعہ دیدار سنگھ/اوکاڑہ/ ساہیوال/ وہاڑی (نامہ نگاران) گھریلو حالات سے تنگ 3 لڑکیوں سمیت 6 افراد نے خودکشی کرلی۔ محبوب ٹاﺅن کی 22 سالہ منزہ دختر رمضان ایک سکول میں ٹیچر تھی جس نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھالیں جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی پولیس نے مونزہ کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں نواحی گاﺅں 16/ جی ڈی کے انور نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔ محمد علی کا 32 سالہ بیٹا سرفراز احمد ڈرائیوری کرتا تھا اسکی بیوی اکثر اوقات گھر پر نہ ملتی جس پر سرفراز احمد نے اپنی بیوی کے گھر سے باہر جانے پر پابندی لگا دی ۔ اتوار کی رات سرفراز احمد نوکری سے آیا تو بیوی حسب معمول گھر پر موجود نہ تھی جس پر سرفراز احمد نے اپنے پستول سے خود کو گولی ما رکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ نواحی گاﺅں 35/ ڈبلیو بی میں 32 سالہ شادی شدہ نو جوان خالد نے گھریلو حالات سے تنگ آکر مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ، پولیس نے نعش ورثا کے حوالے کردی۔ نواحی گاﺅں 20/ ڈبلیو بی میں اللہ یار بھٹی، لڑکی ذکیہ بی بی نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی سے جھگڑے پر تیزاب پی لیا، اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ متوفیہ ایک بچی کی ما ں تھی۔نواحی گاﺅں جہانگیر کوٹ کے رہائشی 35 سالہ تین بچوں کا باپ محمد ناظر بے روز گار تھا اور جس کی وجہ سے اسکا اپنی بیوی کے ساتھ آئے روز جھگڑا ہوتا تھا ۔گزشتہ روز بچوں کیلئے دودھ لانے کے پیسے نہ ہونے پراسکا اپنی بیوی سے جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر ناظر نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔
خودکشیاں

ای پیپر-دی نیشن