• news

جھوٹ کو شکست ہوگی: اپوزیشن رہنما، پی ٹی آئی کا آج اجلاس، پی پی رہنما کل اسلام آباد طلب

اسلام آباد + لاہور (اپنے نامہ نگار سے + نیوز ایجنسیاں) پانامہ کیس کا کل فیصلہ آنے کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں جن میں تحریک انصاف‘ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی شامل ہیں نے کہا ہے کہ عدالت سے جو بھی فیصلہ آئے گا‘ قبول ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ 20 اپریل کو حق کی فتح اور جھوٹ کو شکست ہوگی۔ قوم کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کے حق اور سچ کی ترجمانی کرے گا۔ عمران خان نے آج بنی گالہ میں پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کی جانب سے 20 اپریل کو پانامہ کیس کے فیصلے سے پارٹی امور زیرغور لائے جائیں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنما اور ارکان پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے۔ سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پانامہ کیس کے ممکنہ فیصلے پر بریفنگ بھی دے گا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فیصلے کے تاریخی اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے۔ 20 اپریل کا دن ملکی تاریخ کا سنہرا روز ہوگا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی ترجمانی کرے گا۔ نعیم الحق نے کہا کہ 20 اپریل کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے نوازشریف جیسا کرپٹ کردار الگ کر دیا جائے گا۔ پانامہ فیصلے کے بعد کسی بھی حکمران کو اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ پہنچانے کی جرا¿ت نہیں ہوگی۔ پوری قوم کو فیصلے کا انتظار ہے۔ عمران پہلے بھی کہہ چکے ہیں فیصلہ جو بھی ہو‘ قبول ہوگا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے پانامہ کیس فیصلے کے حوالے سے پارٹی قائدین کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ پارٹی قیادت نے تمام رہنماﺅں کو 20 اپریل کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ رہنماﺅں سے پانامہ کیس فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ پی پی نے قانونی ماہرین کو بھی اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں پانامہ کیس کے متوقع فیصلے اور بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر انصاف چاہتا ہوں۔ فیصلہ ملک کی بہتری کیلئے آنا چاہئے۔ کرپشن ختم کرنے کیلئے ایک روڈ میپ دینا ہوگا۔ کرپشن کے راستوں کو بند کیا جائے۔ فیصلے کو ویلکم کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل کوئی کام نہیں ہوگا‘ صرف پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہوگا۔ قانون یا (ن) لیگ میں سے ایک کا جنازہ نکلے گا۔ پانامہ کیس پر کمشن بھی بنا تو ........ ہوگا۔ پانامہ کیس میں کرپشن کے خلاف زوردار فیصلہ ہوگا۔ اخلاقی اور سیاسی طورپر ہم جیت گئے ہیں۔ پانامہ کے فیصلے سے قانون کی تشریح ہوگی اور جمہوریت زندہ ہوگی۔ جو بھی فیصلہ ہوا‘ قبول کریںگے۔ سپریم کورٹ میں نوازشریف کا پوسٹ مارٹم ہوا۔ نوارشریف کے امیج کو نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن