• news

قندیل بلوچ قتل کیس: مقتولہ کے والدین کی ضمانت منظور

ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے والدین کی ضمانت منظور کرنے اور مقدمہ میں مزید گواہان کے بیانات قلمبندکرنے کے لئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کرنے کاحکم دیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مقتولہ کے والدین محمد عظیم اورانور بی بی کی جانب سے مقدمہ میں اپنے ملزم بیٹے اسلم شاہین کے خلاف پہلے دئیے گئے بیان سے انحراف کرنے کے تھانہ چہلیک میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت کی جس میں مقتولہ کے والدین کی جانب سے وکیل نے دلائل دئیے کہ دونوں ان پڑھ ہونے کے ساتھ ضعیف العمرہیں اور تکنیکی معاملات نہیں جانتے۔ فاضل عدالت قتل کیس میں گواہان کے مزید بیانات قلمبند کرنے اور جرح کے لئے سماعت ملتوی کرنے کے ساتھ گواہان کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن