• news

ہربنس پورہ: گلی میں لٹکتے تار چھونے سے 7 سالہ بچہ ہلاک

لاہور (نامہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقے میں بجلی کے کھمبے سے لٹکتی تاروں سے کرنٹ لگنے سے 7سالہ بچہ جھلس کر ہلاک ہو گیا ہے۔ واقعہ پر اہل علاقہ نے لیسکو کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقہ سلامت پورہ کرسچن کالونی کے رہائشی ندیم مسیح کا 7سالہ بیٹا یشوا ندیم گلی میں کھیل رہا تھا کہ بجلی کے کھمبے سے لٹکتی تاروں کو چھونے سے اسے کرنٹ لگ گیا اور وہ جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ بیٹے کی ہلاکت پر ماں کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔ والدین کا کہنا تھا کہ ایسٹر کے موقع پر ہمیں لیسکو نے یہ تحفہ دیا ہے۔ اس واقعہ پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور لیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن