• news

پنجاب حکومت کا نیا جدید ہیلی کاپٹر پارٹس کی شکل میں لاہور پہنچ گیا پاک فضائیہ کے انجینئرز اسمبل کریں گے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت کا نیا جدید ہیلی کاپٹر مختلف پارٹس کی شکل میں بکسوں میں رکھ کر گزشتہ روز روسی کارگو طیارے کے ذریعے لاہور لایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے انجینئرز آئندہ چند روز میں ہیلی کاپٹر کو اسمبل کریں گے۔ پنجاب حکومت نے روسی ساخت کے اپنے ہیلی کاپٹر کے روس جاتے ہوئے افغانستان میں گر کر تباہ ہونے کے بعد نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر آفات اور سرکاری کاموں میں استعمال کئے جانے کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دوروں کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن