• news

کامونکے: اہل محلہ کا پیر کو گھر میں دفنانے پر احتجاج قبر کی کھدائی رکوا دی، پولیس نے معاہدہ کرایا

کامونکے(نامہ نگار) اہل محلہ نے پیر کی میت گھر میں دفنانے سے روک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز محلہ محمد نگر ٹبہ گلی نمبر7 میں پیر شوکت عرف کوہگی سائیں وفات پا گیا جسے دفنانے کے لیے گھر میں ہی قبر کی کھد ائی شروع کر دی گئی جس پر اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہو ئے اہل خانہ کو قبر کی کھدائی سے روک دیا۔ علاقہ میں کشید گی پھیل گئی جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل اور صدر پولیس نے مو قع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرو ل کر تے ہو ئے اہل محلہ اور پیر کے خاندان سے اشٹام پیپر میں شرائط لکھواتے ہوئے معاملہ طے کرا دیا۔ آن لائن کے مطابق پیر کوہگی سائیں کے خاندان میں گدی نشینی پر پھوٹ پڑ گئی اور اہل خانہ آپس میں دست و گریباں ہو گئے، اس سلسلہ میں ایس ایچ او صدر عباس خاں کھچی نے بتایا کہ گھر میں پیر کوہگی سائیں کی بیوی کی قبر پہلے ہی گھر میں موجود تھی تا ہم معاہدہ کے مطابق کوئی گدی نشین نہیں ہو گا، محلہ داری کا احترام کر تے ہو ئے مرحوم کے سالانہ عرس کے موقع پر ڈھو ل وغیرہ منشیات اور لاوڈ سپیکر کی سختی سے ممانعت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن