• news

کلبھوشن یادیو کی عالمی عدالت انصاف کے ذریعے رہائی کیلئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر

نئی دہلی (آئی این پی) پاکستان میں سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بین الاقومی عدالت برائے انصاف کے ذریعے رہائی کیلئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عوامی مفاد کی قانونی چارہ جوئی (پی آئی ایل) ایک سماجی کارکن راہول شرما کی طرف سے لائی گئی جس میں مرکز کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کو غیر قانونی طور پر پاکستان کی حکومت نے حراست میں رکھا ہوا ہے پاکستان نے قونصلر رسائی فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویانا کنونشن اور بین الاقومی قانون کے تحت ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کو عالمی عدالت انصاف کا سہارا لے کر کلبھوشن کو حراست میں رکھنے اور سزائے موت دینے کے حوالے سے بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیلنج کرنا چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن