• news

جھنگ، پیر محل، ماموں کانجن :اوباشوں کی 2 کمسن بچوں ،لڑکی سے زیادتی

جھنگ + پیر محل + ماموں کانجن (نامہ نگاران) اوباشوں کی 2 کمسن بچوں سمیت لڑکی سے زیادتی۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق موضع چند بھروانہ کے غلام حسین نے تھانہ مسن پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اوباش صداقت نے اسکی بیٹی (ن۔ ب) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شوروغل پر ملزم صداقت فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں 775 گ ب کے شہری واجد علی کا 9 سالہ بیٹا علی حیدر جوکہ تیسری جماعت کا طالبعلم ہے‘ روٹیاں لگوا کر واپس گھر آرہا تھا کہ اوباش محمد نعیم نے بچے کو ورغلا کر ڈیرے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ماموں کانجن سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں 509 گ ب کے ندیم کا پانچ سالہ طلحہ ندیم گلی میں کھیل رہا تھا کہ اوباش ندیم ورغلا کر بچے کو خالی مکان میں لے گیا جہاں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقامی پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت پر مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن