رائے ونڈ: جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں اور تعفن نے جینا محال کر دیا
رائے ونڈ (نامہ نگار) شدید گرمی کے موسم میں جہاں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ نے ہی عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے ،وہیں پر رائے ونڈ کے کئی علاقوں میں جگہ جگہ پھیلی گندگی اور غلاظت نے شہریوں کا بدبو سے جینا دوبھر کردیا ہے ،نالیوں کی مناسب صفائی نہ ہونے سے گار ایک ہی جگہ پر رکی ہوئی ہے ،جبکہ گندگی کے ڈھیروں سے پھیلنے والے تعفن سے سانس لینا دشوار ہے اور مچھروں کی افزائش نسل ہورہی ہے ،اور گندگی کے ڈھیروں پر کیڑے پل رہے ہیں،اس سلسلے میں متعلقہ افراد نے کہا کہ وہ گندگی ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ،لیکن شہری ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے ،زونل آفیسر نائلہ عمران نے کہا کہ 200سینٹری ورکروں کی ٹیم مصروف عمل ہے ،جلد شہریوں کا بنیادی مسئلہ ختم کردیں گے ۔