• news

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے پورا پاکستان کوشش کرے: صدر آزاد کشمیر

پشاور(بیورو رپورٹ) آزادکشمیرکے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکو صرف کشمیرکمیٹی تک محدود نہ رکھا جائے، پورے پاکستان کو اس کے حل کیلئے کوششیں کرنی چاہئے، اقتصادری راہداری کے منصوبوںکی کشمیر میں شروع ہونے سے یہ خطہ ترقی کریگا جبکہ اس کے نتیجے میں خیبرپی کے اورکشمیرکے درمیان معاشی روابط مزید مضبوط ہونگے ۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیرکمیٹی کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان کو دی گئی ہے لیکن اس کمیٹی کا دائرہ بہت محدود ہیں، مذکورہ کمیٹی مسئلہ کشمیرکو حل نہیں کر سکتی کیونکہ یہ تین فریقین پاکستان، بھارت اورکشمیری عوام کا معاملہ ہیں، اقوام متحدہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اس مسئلے کوحل نہیں کر سکتی تو یہ کمیٹی بندکمرے میں بیٹھ کرکس طرح حل کریگی ہاں البتہ کمیٹی آگاہی پیدا کر سکتی ہیں۔ خیبرپی کے اورآزادکشمیرکے ایک دوسرے کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں‘ دونوں خطوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کیساتھ ملے ہیں اب جبکہ کشمیر بھی اقتصادی راہداری کا حصہ بن گیا ہے اس کے نتیجے میں خیبرپی کے اورآزادکشمیرکے رشتے مزید مضبوط ہونگے، سی پیک منصوبے کے تحت آزادکشمیر میں دو ہائیڈرل پراجیکٹ اور موٹروے کی تعمیرسے کے پی اورکشمیرکے مابین تجارتی تعلقات مزید بڑھیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن