مصطفیٰ کمال شادی میں شرکت نہ کر سکے، کارکن مزمل دلہن کے ساتھ ملنے کیلئے دھرنے میں آ گیا
کراچی(صباح نیوز)کراچی میں پریس کلب پر پی ایس پی کے دھرنے میں نوبیاہتا جوڑے نے مصطفی کمال سے ملاقات کی۔پی ایس پی لیاقت آباد کا کارکن مزمل پارٹی چیئرمین مصطفی کمال کے دعوت میں شرکت نہ کرنے پر اپنی دلہن کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر ہونے والے دھرنے میں ان سے ملاقات کے لئے پہنچ گیا۔اس موقع پر دولہا مزمل کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال 13روز سے عوام کے حقوق کی خاطر دھرنے میں موجود ہیں، انہیں یقین ہے کہ وہ ضرورکامیاب ہوںگے،مصطفیٰ کمال کو دعوت دی لیکن وہ نہ آسکے تو ان سے ملنے یہاں آگیا۔مصطفیٰ کمال نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔