امریکہ نے اپنے جوہری اسلحہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا
واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ کی وزارت دفاع نے جوہری اسلحہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائزاتی عمل شروع کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون کے ترجمان ڈینا وائٹ نے ایک تحریری اعلان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 27 جنوری کو ایک قومی سلامتی صدارتی سرکولر جاری کیے جا نے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع جم ماتیھس نے وزارت کے انڈر سیکرٹری باب ورک اور ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف پال سیلوا کو جوہری صورتحال کا جائزہ لینے کے عمل کو شروع کرنے کی ہدایات د ے دی ہیں۔وائٹ کے مطابق اس حوالے سے حتمی رپورٹ رواں سال کے آخر تک وائٹ ہاس کو پیش کی جائیگی۔خیال رہے کہ ٹرمپ نے صدارتی سرکولر میں وزارت دفاع سے امریکی فوجی طاقت کے با حفاظت اورموثر ہونے اور 21 ویں صدی کے خطرات سے نبٹنے کے لیے کافی ہونے کا تعین کرنے کی ہدایت کی تھی۔