ریفرنڈم: ترک وزیر نے ووٹوں کی انکوائری کا یورپی یونین کا مطالبہ مسترد کردیا
استنبول (اے ایف پی+آن لائن+نوائے وقت رپورٹ) ترکی کے ای یو امور کے وزیر عمر کلیک پھٹ پڑے اور انہوں نے ریفرنڈم کے سلسلہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی دھاندلی کا الزام لگاکر انکوائری کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا جمہوری عمل کا احترام کیا جائے۔ترکی کے نائب وزیراعظم محمد شیمشک نے کہا ہے کہ صدر طیب اردگا ن نے واضح کیا ہے کہ سنہ 2019ء سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا کوئی پلان زیرغور نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ روسی صدر پوٹن نے ترک ہم منصب طیب اردگان کو ٹیلی فون اور ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ترک صدر نے کہا کہ نیا نظام ترک کے جمہوری عہد میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے لئے ہے جہاں آمریت ہوتی ہے وہاں صدارتی نظام نہیں چلایا جاسکتا، یورپی یونین سے اچھے تعلقات ان کے وعدے پورا کرنے پرمنحصر ہیں۔