• news

ڈیرہ غازیخان: جھونپڑی میں آتشزدگی‘ 2 بھائیوں سمیت 4 بچے زندہ جل گئے

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ کے نواحی علاقہ جھوک اترا میں جھونپڑی نما مکان میں آگ لگنے کے باعث دو سگے بھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق، ہزاروں روپے مالیت کی سات بھیڑیں ، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا، گھر کے سربراہ اسماعیل نے بتایا کہ اس کی بیوی روٹیاں پکا رہی تھی کہ شعلوں نے اوپر والے چھپر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میرے دو بیٹے ڈیڑھ سالہ جلیل، چار سالہ شکیل، میرے بھائی اجمل کی پانچ سالہ بیٹی ثمینہ اور بھائی افضل کی بیٹی سائرہ جل کر بُری طرح جھلس گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے، آگ کی شدت اس قدر تیز تھی کہ گھر میں موجود افراد نے بھاگ کر اپنی جان بچائی جبکہ آگ کے شعلوں نے چند منٹوں میں پندرہ سے بیس ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور جل کر راکھ ہو گئی جبکہ سات بھیڑیں، موٹر سائیکلیں ، گھر کاسامان بھی جل گیا۔

ای پیپر-دی نیشن